ناکارہ طیارہ براستہ سڑک کراچی ائیر پورٹ سے حیدر آباد روانہ

Departed from Karachi Airport to Hyderabad by road
کراچی ائیر پورٹ سے ناکارہ طیارے کو حیدر آباد کے لیے روانہ کردیا گیا، طیارے کو براستہ سڑک نیشنل ہائی وے حیدر آباد منتقل کیا جا رہا ہےتفصیلات کے مطابق ناکارہ طیارے کی کراچی سے حیدرآباد منتقلی شروع ہوگئی، طیارے کو شارع فیصل سے نیشنل ہائی وے کی جانب روانہ کردیا گیا، طیارے کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا۔

LOADING...

ناکارہ طیارہ 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے، طیارہ 8 گھنٹے کے لمبے سفر کے بعد کراچی ایئر پورٹ سے حیدر آباد پہنچے گا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 13سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے سعودی طیارے کو دیوہیکل ٹرالر پر حیدرآباد بھیجا جارہا ہے۔

طیارے کی منتقلی جرمن ٹیکنالوجی کے حامل طویل ترین ٹرالر کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے این او سی پہلے ہی حاصل کرلیا گیا تھا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تربیتی ادارے ”کٹائی“ میں منتقل کیے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہے، چند روز قبل بھی ایک بوئنگ طیارہ کو موٹروے کے راستے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔




اشتہار


اشتہار