یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں کمی

Reduction in sugar prices at utility stores
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا جائے گانئے نرخ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےیاد رہے کہ اس سے قبل چینی کی قیمت 153 روپے فی کلو تھی۔

LOADING...

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے خریدی گئی چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر شوگر ملز مالکان نے بیچی گئی چینی پر 17 روپے فی کلو کمی کی، جس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کی قیمت میں کمی کی۔یاد رہے کہ کارپوریشن نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی اور یہ چینی 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی۔ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریباً 152 روپے فی کلو کی قیمت میں پڑی تھی۔




اشتہار


اشتہار