اگلے سال حج پر روانگی کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں تاہم درخواست گذار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت ہے۔
LOADING...
دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیےعمرہ پالیسی کی تیاری جاری ہے،تجویز دی گئی ہے عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے۔
بیان حلفی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے،ٹور آپریٹر سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا،بھیک سے روکنے کے لیے گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کیاجاسکے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا کے سبب ملکی امیج خراب ہو رہا ہے،خیال رہے سعودی حکومت پہلے ہی پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔