پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے لیے پی ٹی اے کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا،وی پی این بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔پی ٹی ا ے کا کہنا ہے کہ بندش سے قبل غیر رجسٹرڈ وی پی این ہولڈرزکو رجسٹریشن کا وقت دیا جارہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکورٹی رسک ہیں،غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،غیررجسٹرڈ وی پی ا ین سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔