عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

Elite thinking of Aamir Sohail, Zainab Abbas. Criticism on social media
ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران پریزینٹر کے فرائض نبھانے والی زینب عباس اور سابق کرکٹر عامر سہیل کو ایک تصویر سوشل میڈیا پر ولن بنادیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹی وی پریزینٹر زینب عباس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین اور سابق کرکٹر عامر سہیل کے ہمراہ میدان پر میچ کی صورتحال پر گفتگو کررہی تھیں۔

LOADING...

اس تصویر میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین میدان پر شدید گرمی کے دوران اپنی چھتری خود پکڑے ہوئے تھے جبکہ عامر سہیل اور زینب عباس نے گراؤنڈ اسٹاف کے ممبر کو چھتری پکڑوا کر کھڑا کردیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صارفین کی جانب سے دونوں پاکستانیوں کو ٹرولنگ کا سامنا ہے جبکہ کمنٹیٹر ناصر حسین کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید



ایک صارف نے لکھا کہ پمارے لوگ منصب پر پہنچ کر پروٹوکول سے فائدہ اٹھانا پسند کرتے ہیں، ہمارے معاشرے کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، جو ایک تلخ حقیقت ہے۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار