بھارت کی مشرقی ریاست تریپورہ میں دو سفاک بیٹوں نے 62 سالہ ضعیف ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلخراش واقعہ گزشتہ ہفتے ریاست تریپورہ کے مغرب میں واقع کمھار باڑی کے گاوں میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کو وجہ بناکر بیٹوں نے ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا۔
LOADING...
بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون شوہر کے مرنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال سے اپنے بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی، پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر چھاپہ مار ا اور درخت سے بندھی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ماں کو مبینہ طور پر زندہ جلانے والے دونوں بیٹوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔