صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی سہولت کیلئے ملک بھر کے صوبائی اسمبلیوں میں پاسپورٹ آفس قائم کردئے گئے۔ ملک بھر کی صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم کر دئیے گئے،پنجاب اسمبلی میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح سپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے کیا،سندھ اسمبلی میں قائم پاسپورٹ ڈیسک کا افتتاح سپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے کیا گیا،خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پاسپورٹ ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں ڈی جی پاسپورٹ بھی شریک ہوئے ،گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا گیا،بلوچستان اسمبلی میں بھی پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دی گئی۔
LOADING...