فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اپنے یوزرز کے لیے میٹا مووی جن کے نام سے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے والا ٹول ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے ٹیکسٹ یعنی مواد کی مدد سے ویڈیو تیار کرسکتا ہے۔
LOADING...
اس ٹول کی خاصیت یہ ہے کہ تربیت یافتہ پروفیشنلز کی طرح عام آدمی بھی ہائی کوالٹی ویڈیو بناسکتا ہے۔میٹا نے اس فیچر کو متعارف کرواکے تخلیفی صلاحیت کو نئی بلندی سے ہم کنار کیا ہےمووی میکنگ فیچر سبھی کو اپنی صلاحیت کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔میٹا کے اس اے آئی فیچر کے ذریعے تیار کی جانے والی ویڈیوز کو پرسنلائز کیا جاسکتا ہے، اپنی مرضی کی موسیقی شامل کی جاسکتی ہے۔
یہ فیچر مصنوعی ذہانت کے اعلیٰ ترین ماڈلز کی مدد سے تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے مشن کا حصہ ہے۔یہ فیچر جدید ترین ڈیٹا سیٹس کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس میں مفت اور لائسنس والا مواد دونوں ہی شامل ہیں۔ اس ٹول کی بنیاد بنیاد 30 ارب پیرامیٹر کا پاورفل ٹرانسفارمر ماڈل ہے جو متن کو ویڈیو اور آڈیو بنانے کا حکم دیتا ہے۔یہ ماڈل متن سے تصویر اور ویڈیو دونوں ہی تیار کرسکتا ہے۔
یہ 16 سیکنڈز کی ایسی ویڈیو تیار کرتا ہے جس میں فی سیکنڈ 16 فریم ہوں۔ویڈیو بنانے کے لیے متن کو شامل کرنا پڑتا ہے۔ میٹا مووی جن ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز تیار کرتا ہے جس میں گہرائی اور تفصیل ہوتی ہے۔یہ ایسے ویڈیو کلپ تیار کرتا ہے جو کسی بھی چیز کی حرکت اور ان کے باہمی تفاعل کو سمجھتے ہیں۔ یہ کیمرے کی حرکت کو بھی سمجھتے ہیں۔ اس سے ویڈیو زیادہ متحرک اور فطری دکھائی دیتی ہے۔
میٹا کے اس فیچر یا ٹول کی مدد سے تیار کی جانے والی ویڈیوز کو زیادہ جاندار اور فطری بنانے کے لیے اپنی تصویریں ڈال کر پرسنلائز بھی کیا جاسکتا ہے۔ یوں ویڈیو بنانے والے کی تصویر اور حرکت دونوں ہی ویڈیو کا حصہ بنتی ہیں۔اگر آپ نے ویڈیو بنالی ہے مگر اُسے زیادہ جاندار بنانا چاہتے ہیں تو ایڈیٹنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔ جو بھی تبدیلیاں درکار ہیں اُن کا حکم دیا جاسکتا ہے۔یہ ٹول آپ کی ہدایات کے مطابق کام کرے گا۔ یہ ویڈٰیو ایڈیٹنگ غیر معمولی مہارت ظاہر کرتی ہے۔