پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی نئی پوسٹ دیکھ کر ان کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔
LOADING...
طوبیٰ انوار کا یہ شوٹ فوٹوگرافر رضوان حق نے کیا جبکہ دیدہ زیب ساڑھی امشا بائے عظمیٰ بابر کا شاہکار ہے، اداکارہ کی لُک کو بہتر بنانے میں میک اپ آرٹسٹ استیل بھٹی نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا اور اسٹائلنگ سے اداکارہ کو مزید دلکش دکھانے کا خاص اہتمام کیا۔کیپشن میں اداکارہ نے بلیک ہارٹ ایموجی کے ساتھ اسپارکل ایموجی کا اضافہ کیا اور لُک کی تفصیل کیساتھ کیپشن کے اختتام میں ہیش ٹیگ "TubaAnwar" شامل کیا۔
طوبیٰ انوار کے مداح بھی ان کا یہ اسٹائل دیکھ کر تعریف کیے بنا نہیں رہ پارہے،انسٹاگرام میں مداحوں نے ان پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ایک صارف نے ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر کہا کہ آج سے ان کا کرش اپڈیٹ ہوگیا ہے۔