تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ،مظاہرین کی جانب سے پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر شدید پتھراؤ کیا گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر مظاہرین کی جانب سے کلثوم پلازہ کے قریب پتھراؤکیا گیا ، پتھراؤ کے باعث نائب صدر پیپلز پارٹی کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے،حادثے میں سینیٹر شیری رحمان محفوظ رہیں ۔ سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماؤں نے سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پتھراو کی مذمت کی ہے۔