وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنا گھر اپنی چھت کی تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ نواز شریف کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ آج میری درخواست پر اس تقریب میں تشریف لائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے حوالے سے روانہ کی بنیاد پر رپورٹ نواز شریف کو پیش کرتی رہی ہوں ، نواز شریف کی جانب سے تلقین کی گئی ہے کہ تمام وقت عوام کی خدمت میں صرف کیا جائے۔
LOADING...
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈھیر ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبہ کو شروع کیا جس کی مالیت 700 ارب روپے ہے ،ہمارے پاس پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ، یہ عوام کا نواز شریف پر اعتماد ہے ہم صرف ایک شناختی کارڈ اور زمین کے کاغذات مانگیں گے اور قرضہ فراہم کریں گے۔