سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک سے قانونی طور پر پیسہ پاکستان لانے پر ایکسچینج کمپنیوں کےلیے مراعات کا اعلان کردیا۔ ایس بی پی نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو ہر ڈالر کے بدلے 2 روپے ملیں گے،اعلامیے کے مطابق سال کے ڈھائی کروڑ ڈالرز سے زائد لانے پر 3 روپے اور اس سے بھی زائد پر 4 روپے ایکسچینج کمپنیوں کو ملیں گے۔
LOADING...