گوگل میپ کی مدد سے خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام

An attempt to rape a woman with the help of Google Maps failed
 مظفرگڑھ میں نرس نے رکشے والے کی جانب سے غلط راستے پر لے جانے پر لیڈی ڈاکٹر کو اپنی لوکیشن بھیج کر زیادتی اور قتل کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نرس نجی اسپتال سے گھر جانے کے لیے کچہری چوک پر رکشےمیں سوارہوئی۔

LOADING...

نرس نے رکشے کو غلط راستے پر لے جانے پر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے لوکیشن شیئرکی تو لیڈی ڈاکٹر نے پولیس اہلکار کو آگاہ کیا اور اس کےساتھ ملزمان کاپیچھا کیا۔پولیس کے مطابق مونڈکا بائی پاس کے قریب ملزمان نے نرس کوباندھ کر زیادتی کی کوشش کی تاہم پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ نرس سے زیادتی اور قتل کے کوشش کے الزام میں 2 افراد پرمقدمہ درج کرلیا اور  رکشے کو تحویل میں لےلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہے ہیں۔




اشتہار


اشتہار