پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے کروڑوں مالیت کے موبائل فون برآمد

Mobile phones worth crores recovered from PIA air hostesses
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے کروڑوں روپے مالیت کے 30 قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے۔حکام کے مطابق ’پی آئی اے کی ایئرہوسٹس نادیہ بتول جمعے کو دبئی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 پر تعینات تھیں،ایئر ہوسٹس نادیہ بتول کے سامان سے برآمد ہونے والے 30 آئی فون  کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے۔

LOADING...

ایک اور کارروائی میں کسٹمز حکام نے ایک مسافر محمد ارشد اور اُن کی اہلیہ فریحہ امین کے سامان سے بھی قیمتی موبائل فون برآمد کیے جن کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز حکام نے مزید بتایا کہ دونوں میاں بیوی نے سامان اور جسم کے مختلف حصوں میں یہ موبائل فون چھپا رکھے تھے۔

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے کروڑوں مالیت کے موبائل فون برآمد
دو مسافروں اور پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہےترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ’قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔‘ترجمان کے مطابق ’ ایئرہوسٹس کو معطل کر کے اُن کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔‘




اشتہار


اشتہار