میٹا نے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہےکمپنی کے مطابق اب مشکوک اکاؤنٹس کے لیے انسٹاگرام پر نوجوانوں کو نشانہ بنانا مشکل بنایا جا رہا ہے۔
LOADING...
ادارے نے بتایا کہ مشتبہ اکاؤنٹس سے درخواستوں پر تحقیق کرکے انہیں سپیم فولڈرز میں بھیج دیا جائے گا یا کمپنی کی طرف سے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔انسٹاگرام ایک الرٹ پر بھی کام کر رہا ہے جو نوجوانوں کو کسی مشکوک اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغام کے بارے میں متنبہ کرے گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ یہ پیغام کسی دوسرے ملک سے بھیجا گیا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی مشکوک اکاؤنٹ پہلے سے ہی کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہے تو اسے نوجوانوں کے فالورز کی فہرستیں اور اکاؤنٹس دیکھنے سے روک دیا جائے گا جو اسے پوسٹس میں ٹیگ کرتے ہیں۔تاہم میٹا نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسے مشکوک اکاؤنٹس کا تعین کیسے کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر اور دوستوں کی فہرست وغیرہ جیسے مختلف عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔