’صبا قمر ‘یونیسف کی جانب سے بچوں کی پہلی قومی سفیر مقرر

Saba Qamar appointed as the first National Children's Ambassador by UNICEF
اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا قومی سفیر تعینات کردیا ہے۔ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس ہفتے کچھ انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات ہوئی اور کچھ شاندار تجربات ہوئے۔

LOADING...

 شیئر کرنے کےلیے بہت ساری کہانیاں ہیں! مزید جلد!‘‘صبا قمر نے یونیسیف کے پلیٹ فارم سے بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ یونیسیف کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے قومی سفیر کی تعیناتی کی گئی ہے،بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر کی حیثیت سے صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز میں یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو سامنے لائیں گی،صبا قمر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور ڈراموں میں بھی بچوں اور خواتین پر تشدد اور ان کے استحصال کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار