لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والےمعروف پاکستانی کامیڈین وکی کوڈو پریشانی میں مبتلا۔ اپنے مزاحیہ انداز اور ٹیلنٹ کے باعث کئی اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والے معروف کامیڈین ’ وکی کوڈو ‘ کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں اور ساتھی اداکاروں کو بھی افسردہ کردیا۔
LOADING...
وکی کوڈو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی اس حالت کا ذمہ دارتھیٹر کے مالکان کو قرار دیا اور کہا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ بھی ہوا اس کے ذمہ دار وہ ہوں گے۔
گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم اور سٹیج کے معروف اداکار وکی کوڈو عارضہ دل میں مبتلا ہو گئے جنہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروا دیا گیا، سٹیج کے اداکاروں نے وکی کوڈو کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔