بیٹے نے باپ کی میت کےساتھ ڈی جے اورڈانسرزکاانتظام کردیا

The son arranged for the DJ and dancers along with the dead body of the father
 بھارتی ریاست بہارمیں ایک شخص کی موت پر اس کے بیٹے نے میت کے ساتھ ڈی جے سسٹم اورڈانسرزکاانتظام کرکےسب کوحیران کردیا۔ 

LOADING...

ایک سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاؤں کے کچھ لوگ میت کو لے کر جارہے تھے جبکہ آگے جانے والے ایک ٹرک میں ڈی جے سسٹم پرچلتے گانوں پر 2 لڑکیاں ڈانس کررہی تھیں جس پرسوشل میڈیاصارفین نے حیرانی کے ساتھ ساتھ غصے کابھی اظہارکیا۔

بیٹے نے باپ کی میت کےساتھ ڈی جے اورڈانسرزکاانتظام کردیا
 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیٹے کا بیان سامنے آگیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو آئٹم ڈانس دیکھنا کافی پسند تھا اس لیے اس نے والد کی پسند کے مطابق میت کو لے جانے کیلئے یہ طریقہ اپنایا۔




اشتہار


اشتہار