جڑواں شہروں میں 5 روز کیلئے شادی ہال، کیفے اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم

Order to close wedding halls, cafes and restaurants in twin cities for 5 days
اسلام آباد اور راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرس کے پیش 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جاری کردہ نوٹس میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

LOADING...

ترجمان پولیس کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تھانہ ریس کورس پولیس نے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کیے گئے۔دوسری جانب ایس ای او سربراہی اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار