خیبر پختونخوا ، مارخور کے شکار کے 4 پرمٹ 25 کروڑ روپے میں فروخت

Khyber Pakhtunkhwa, 4 Markhor hunting permits sold for Rs 25 crore
خیبر پختونخوا حکومت نے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما لئے۔محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی۔

LOADING...

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹرافی ہنٹنگ کیلئے زیادہ بولی لگائی گئی، کوہستان میں مارخور کے شکار کیلئے پرمٹ 5 کروڑ 37 لاکھ روپے اور چترال گہریت میں 5 کروڑ 28 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو دیا جائیگا۔





حوالہ

اشتہار


اشتہار