نئے چیف جسٹس کی تقرری ، جسٹس فائز کل رات تک 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کے پابند

Appointment of new Chief Justice, Justice Faiz bound to send 3 names to Parliamentary Committee by tomorrow night
26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے نام بھجوانے کا کل منگل کو آخری روز ہے۔ چیف جسٹس کی تقرری تین دن قبل ہو گی۔سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد صدر مملکت کی جانب سے دستخط کردئیے گئے جس کے بعد یہ ترامیم باقاعدہ آئین کا حصہ بن گئی ہیں۔

LOADING...

موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 اکتوبر رات 12 بجے تک تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کے پابند ہیں۔ چیف جسٹس آئین کے آرٹیکل 175 ایکی ذیلی شق 3 کے تحت 3 سینئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی تین ججز میں سے ایک جج کا تقرر کرے گی۔26 آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سینئر ترین جج چیف جسٹس کے لیے آٹو میٹک چوائس نہیں ہو گا بلکہ چیف جسٹس کا انتخاب 3 سینئر ججز میں سے کیا جائے گا

نئی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کے نام کا فیصلہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی 2 تہائی اکثریت سے کرے گی، کمیٹی وزیراعظم کو چیف جسٹس کا نام بھیجے گی جس کے بعد وزیراعظم اب صدر مملکت کو منظوری کے لیے نام بھیجیں گے۔  3 سینئر ججز میں سے کسی جج کے انکارکی صورت میں اگلے سینئرترین جج کا نام زیرغورلایا جائے گا۔




اشتہار


اشتہار