وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، دونوں رہنمائوں نے 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کیا ہے۔ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ 7 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق سے متعلق خدشات دور کئے جائیں گے۔
LOADING...
مجوزہ ترمیم پر مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا،اس حوالے سے مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں دوبارہ ہو گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی۔
جس میں 26 ویں آئینی ترمیم میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔