ایرانی صدر نے مغرب کو جوہری معاہدے کی پیشکش کردی

The Iranian president offered the West a nuclear deal
ایران مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے پربات کے لیے تیار ہوگیا، ایرانی صدر مسعود پیز شکیان نے مغرب کو جوہری معاہدے کی پیشکش کردی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے فلسطین میں نسل کشی کے خاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

LOADING...

ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے بہانے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل کو غزہ میں جارحیت سے فوری طور پر روکنا چاہیئے، گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا نے اسرائیل کی اصلیت دیکھ لی۔انہوں نے کہا کہ ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔





اشتہار


اشتہار