نیلی آنکھوں والے سارے لوگ کس کی نسل سے ہیں؟

What race are all people with blue eyes from?
ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلی آنکھوں والے تمام افراد ایک یورپی شخص کی نسل سے ہیں جو 6000 سے 10000 سال قبل زندہ تھاشروع شروع میں انسانوں میں صرف بھوری آنکھیں تھیں جب تک کہ ایک مخصوص تبدیلی نے اس میں ہمیشہ کیلئے ردو بدل کو جنم نہیں دیا۔

LOADING...

سائنسدانوں کے مطابق یہ تبدیلی ایک جین ہے جسے HERC2 کہا جاتا ہے اور یہ OCA2 کو بند کر دیتا ہے، OCA2 وہ جین ہے جو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ ہم کتنا بھورا رنگ پیدا کرتے ہیں۔HERC2  جین ہی وجہ ہے کہ ہماری آنکھیں نیلی پڑ جاتی ہیں۔

نیلی آنکھوں والے سارے لوگ کس کی نسل سے ہیں؟
مزید تحقیق میں سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ نیلی آنکھوں والا ہر شخص ایک ہی شخص کی نسل سے آیا ہے کیونکہ ان سب میں ایک ہی طرح کا تغیر پایا گیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق نیلی آنکھیں دنیا کی صرف 8 سے 10 فیصد آبادی کے پاس ہیں



اشتہار


اشتہار