رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا اور کیا پاکستان میں دیکھا جاسکےگا؟

When will the second and last solar eclipse of this year take place and will it be seen in Pakistan?
رواں سال کا دوسرا اور  آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

LOADING...

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا اور  11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔ 



اشتہار


اشتہار