بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اداکاری کے بے تاج بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین میزبان بھی ہیں جس کا ثبوت سنہ 2000 سے نشر کیا جانے والا بھارتی شو’ کون بنے گا کروڑ پتی ہے ‘۔معروف ٹی وی شو' کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا سیزن 16 ان دنوں نشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کیلئے ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کررہے ہیں جب کہ گزشتہ سیزن میں امیتابھ بچن کی فی قسط کا معاوضہ 4 سے 5 کروڑ روپے تھا۔
LOADING...
’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے دوسرے سیزن میں بھی امیتابھ بچن اسی شان سے واپس تو آئے لیکن صحت کے مسائل کے سبب انہیں میزبانی کے فرائض سے دستبردار ہونا پڑا جس کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے سیزن 3 تک میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی لیکن عوام کے بھرپور مطالبے پر امیتابھ کو سیزن 4 میں میزبانی دی گئی تب سے اب تک امیتابھ بچن ہی مقبول کوئز شو کے ہر سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔
’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے دیگر سیزن میں امیتابھ بچن کا معاوضہ
واضح رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے تاہم جولائی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کیلئے امیتابھ بچن کو شوٹنگ میں دیکھ کر مداح ایک بار پھر خوش ہوگئے تھے۔