امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے

US Congressman Tom Swazi became the head of Pakistan Caucus
 ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے، انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کااظہارکیا،ان کاکہنا تھا کہ وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گےچیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں، ٹام سوازی سے ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر، کمیونٹی رہنما تنویر احمد نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے ان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

LOADING...

ٹام سوزی نے ملاقات کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو  ہوئی جس میں  پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزیدمستحکم کرنے پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکاتعلقات دونوں ممالک اورخطے کے لئے اہمیت کے حامل ہیں،پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ ٹام سوازی سے پہلے شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی سربراہ تھیں ۔




اشتہار


اشتہار