پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف

World's fourth largest gas and oil reserves discovered in Pakistan's sea
 پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورت کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سروے میں تقریباً 3سال سے زائد کا عرصہ لگا۔

LOADING...

سیکیورٹی حکام نے بتایاکہ سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔سابق ممبر اوگرا محمد عارف نے کہاکہ تیل کے ذخائر کی دریافت گیم چینجر ثابت ہوگی جبکہ گیس کے ذخائر ملنے سے معاشی لحاظ سے قسمت بدل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال 200ارب ڈالر تیل اور گیس پر خرچ کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا سمندر 3 ہزار کلومیٹر طویل ہے۔



اشتہار


اشتہار