نیا موبائل خریدنے پر ٹریٹ دینے سے انکار، دوستوں نے نوجوان کو قتل کردیا

Refusing to give a treat for buying a new mobile, friends killed the young man
بھارت میں دوستوں نے اپنے ساتھی کو محض اس بات پر قتل کردیا کہ اس نے نیا موبائل خریدنے پر انہیں دعوت نہیں دی تھی۔بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی ایک سڑک سے خون کے دھبے پائے گئے تھے، جس پر پولیس ۔نے اپنے طور پر تفتیش شروع کی، جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

نیا موبائل خریدنے پر ٹریٹ دینے سے انکار، دوستوں نے نوجوان کو قتل کردیا
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران لوگوں نے بتایا کہ سڑک پر خون کے دھبے ایک نوجوان کے ہیں، جسے چھریاں مار کر زخمی کیا گیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

LOADING...

 بعد ازاں پولیس اسپتال پہنچی تو معلوم ہوا کہ 16 سالہ سچن کا خون زیادہ بہہ چکا تھا، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکا۔پولیس نے تحقیقات جاری رکھی، جس میں مقتول کے 3 دوستوں کا پتا چلا،  جنہیں پولیس نے شامل تفتیش کرلیا۔ تینوں ملزمان کی عمر 16 سال ہے  اور یہ سب نویں جماعت میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔پولیس نے تحقیقات کے دوران سختی کی تو ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہا نہوں نے چھریاں مار کر سچن کو قتل کیا، جس کے محرکات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سچن نے  نیا موبائل فون خریدا تھا، جس پر اس سے دعوت دینے کا کہا تھا، تاہم اس نے انکار کیا اور اس بات پر لڑائی ہو گئی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔



اشتہار


اشتہار