لاپتہ تین نابالغ لڑکیاں بازیاب، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Three missing minor girls recovered, CCTV footage revealed
ساگر پور تھانہ علاقہ دہلی سے 22 ستمبر کو 3 نابالغ لڑکیاں اپنے اپنے گھروں سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ جنہیں پولیس نے بازیاب کرالیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس تین نا بالغ لڑکیوں کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئی، لڑکیوں کو ہریدوار سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

LOADING...

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں لاپتہ لڑکیوں نے والدین کی ڈانٹ کے بعد گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا تھا۔


پولیس کے مطابق تینوں لڑکیوں کی عمریں 11، 12 اور 13 سال بتائی گئی ہیں۔ جو ساتویں، چھٹی اور پانچویں جماعت میں پڑھتی تھیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لڑکیوں کو تلاش کرلیا گیا۔دوسری جانب بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں خاتون کو قتل کر کے لاش کے 30 ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لاپتہ تین نابالغ لڑکیاں بازیاب، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق 29 سالہ مہالکشمی بنگلورو میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے تنہا زندگی بسر کررہی تھی، جس کی لاش 21 ستمبر کو بنگلورو کے فلیٹ میں فریج سے برآمد کی گئی تھی، جسے 30 ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے قتل کے مرکزی ملزم کی شناخت مکتیراجن پرتاپ رائے کے نام سے ہوئی تھی، اس نے اوڈیشہ (سابقہ اڑیسہ) میں خودکشی کر لی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بنگلورو سینٹرل، شیکھر ایچ ٹیکانا کے مطابق مرکزی ملزم مکتیراجن پرتاپ رائے، نے پولیس کے تعاقب کے دوران انتہائی قدم اٹھالیا۔




اشتہار


اشتہار