ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

The schedule of interviews for the appointment of officers on administrative posts in District Education Authorities continues
لاہورسمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ڈی پی آئی سکینڈری و ایلمنٹری کیلئے 12 ستمبر کوامیدواروں کو انٹرویوز کیلئے طلب کرلیا گیا،مذکورہ پوسٹ کیلئے 10 امیدوار منتخب کیےگئے ہیں۔

LOADING...

سی ای اوز اور ڈی ای اوز کے انٹرویوز کیلئے بھی 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، مذکورہ اسامی کیلئے 58 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ڈپٹی ڈی ای اوز کی پوسٹ پر تعیناتیوں کیلئے 13 اور 14 ستمبر کو انٹرویوز لیے جائیں گے،مذکورہ اسامی کیلئے 52 امیدوارں کےانٹرویوز لیے جائیں گے۔انٹرویوز پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ وحدت روڈ میں لیے جائیں گے۔




اشتہار


اشتہار