خود سے ہی شادی کرنیوالی ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی، آخری پوسٹ میں کیا لکھا؟

Tick ​​Talker, who married herself, committed suicide, what was written in the last post?
ترکیہ  سے تعلق رکھنے والی  ٹک ٹاک  انفلوئنسر کبریٰ آئیکت نے 26 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کبریٰ آئیکت نے استنبول کے ٹاؤن سلطان بیلی کی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

LOADING...

رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رواں ماہ 23 ستمبر کو پیش آیا جہاں حکام کو جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا جس کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

خود سے ہی شادی کرنیوالی ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی، آخری پوسٹ میں کیا لکھا؟

دوسری جانب خودکشی سے چند روز قبل سے  ہی کبریٰ کی سوشل میڈیا پوسٹس پریشان کن تھیں، خودکشی سے چند گھنٹے قبل بھی کبریٰ کے اکاؤنٹ پر ایک افسردہ  سی آخری   پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔اپنی آخری پوسٹ میں کبریٰ نے لکھا تھا کہ’میں نے ہر کوشش کی لیکن میں وزن میں اضافہ نہیں کر سکی، میں روزانہ  ایک کلو گرام وزن گرا رہی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا چاہیے ، مجھے فوری طور پر وزن بڑھانے کی ضرورت ہے‘۔

 اپنی آخری ٹک ٹاک ویڈیو میں کبریٰ کو اپنے گھر کی بالکونی صفائی  کرتے دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ کبریٰ نے گزشتہ برس   ٹاک ٹاک پر  ’Wedding without a Groom‘  ویڈیو  شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’مجھے اپنے لیے کوئی قابل دولہا نہیں مل رہا‘سوشل میڈیا انفلوئنسر نے  اس موقع پر خود سے ہی شادی کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ویڈیوز میں انفلوئنسر کو سفید عروسی لباس میں  شادی کی خوشی  مناتے بھی دیکھا گیا تھا۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار