یکم اکتوبر سے پٹرول کتنا سستا ہو گا؟

How cheap will petrol be from October 1?
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔  ذرائع کاکہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کمی کا امکان  ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کا امکان  ہے، پیٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

LOADING...

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل آئل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل  158.47 روپے فی لیٹر  میں فروخت ہو رہا ہے۔




اشتہار


اشتہار