رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

Ronaldo became the first footballer in the world to score the most goals
فٹبال کی دنیا کا سب سے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اپنے کیرئیر میں سب سے زیادہ 900 گول سکور کرکے دنیا کے نمبر ون فٹبالر بن گئے۔پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی کارنامے سرانجام دیے، انہوں نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

LOADING...

کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں، رونالڈو نے یہ اعزاز جمعرات کو لزبن میں یوئیفا نیشنز لیگ کے گروپ میچ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کے خلاف گول کرکے حاصل کیا،گزشتہ 2 دہائیوں سے شاندار کھیل پیش کر کے دنیائے فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبالر بننے والے رونالڈو نے انٹرنیشنل اور کلب میچز میں مجموعی طور پر 900 گول مکمل کرلیے،رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131گول( جوکہ کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں) کیے۔

رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

کلب مقابلوں کی بات کی جائے تو 5 بار کے بیلن ڈی اوور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 145، ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450 اور جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گول کیے،اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول کیے جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے،کروشیا کے خلاف میچ میں کیریئر کے 900 گول کرنے کے بعد رونالڈو تھوڑے جذباتی بھی دکھائی دیے۔

میچ کے بعد امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگال کے  سٹار فٹبالرنے کہا کہ یہ میرے لیے ایک سنگ میل ہے، جس کو میں کافی عرصے سے عبور کرنا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ پروفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر ارجنٹینا کے لیونل میسی کا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 842 گول کیے،اس فہرست میں تیسرا نمبر برازیلین فٹبال لیجنڈ آنجہانی پیلے کا ہے جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 765 گول کیے۔ 



حوالہ 

اشتہار


اشتہار