بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی علالت کے باعث انتقال کر گئےخاندانی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اورگزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
سرفراز چاکر ڈومکی کے بھائی حیربیار ڈومکی نے کہا کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی میت آج کراچی سے لہڑی منتقل کی جائے گی، ان کی تدفین لہڑی میں آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔یاد رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔