ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

Iranian Supreme Leader announces amnesty for thousands of prisoners
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ریاست مخالف جرائم کے مرتکب افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای نے 2,887 قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا۔

LOADING...

ارنا نے کہا کہ 59 افراد کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ ریاست مخالف جرائم کے مرتکب 39 اور 40 غیر ملکی بھی معافی پانے والوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ خامنہ ای جو تمام ریاستی معاملات پر حتمی فیصلہ دیتے ہیں، بعض مواقع پر قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کرتے ہیں۔




اشتہار


اشتہار