جذبات کا اظہار کرنا آسان،واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر تیار

Easy to express emotions, new feature ready for WhatsApp users
میٹا کی فوری پیغام رسائی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلیکشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر تیار کر لیا ہے جو صارفین کیلئے جذبات کے اظہار کو بہت آسان بنا دے گا۔ واٹس ایپ بیٹا انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ واٹس ایپ پر صارفین کیلئے ایک گیفی اسٹیکر سرچ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو صارفین کو چیٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے بہترین اسٹیکرز  فراہم کرے گا،اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے جذبات کا بالکل صحیح انداز میں اظہار کرنے کیلئے مختلف اسٹیکرز تلاش کر سکتے ہیں۔ 

LOADING...

صارفین واٹس ایپ پر دستیاب اسٹیکرز میں سے اپنے پسندیدہ اسٹیکرز کو ’موو اسٹیکر ٹو دی ٹاپ‘ کے آپشن کے ذریعے اپنے پسندیدہ اسٹیکرز تک رسائی تیز تر ہو گی۔ اس کے علاوہ صارفین اسکرین کے نیچے واقع نئے شارٹ کٹس پر ٹیپ کر کے تصاویر، ویڈیوز یا گف پر فوراً اپنا ردِعمل بھی دے سکیں گے،اگر کسی کے پاس واٹس ایپ پر ابھی تک یہ فیچر دستیاب نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ اگر اس نئی اپ ڈیٹ کے آنے کے بعد بھی کسی کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر یہ فیچر نظر نہیں آتا ہے تو ایپ اسٹور اور ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے واٹس ایپ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا یقینی بنائیں۔




اشتہار


اشتہار