گووندا کی بیوی نے شراب کے لیے مذہب تبدیل کرلیا

Govinda's wife converted to alcohol
بالی وُڈ کے معروف اداکار گووندا کی بیوی سُنیتا کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں کہ اُس نے اسکول کے زمانے میں محض شراب کی خاطر عیسائیت اپنالی تھی۔ یہ بات بھی کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ سُنیتا آدھی نیپالی ہے۔سُنیتا کا تعلق ممبئی کے پوش ایریا باندرا سے تھا جبکہ گووندا کی پرورش ممبئی کے ایک پس ماندہ علاقے وِرار میں ہوئی۔ گووندا کو بالی وُڈ میں وِرار کا چھوکرا بھی کہا جاتا ہے۔سُنیتا کو منی اسکرٹ پہننے کی عادت تھی۔ گووندا نے کہا کہ اُس کی ماں کو یہ پسند نہیں۔ اس پر سُنیتا نے ساری پہننا شروع کیا۔سُنیتا نے اسکول کے زمانے میں عیسائی کلاس میٹس سے میل جول کے دوران یہ بات سمجھ لی تھی کہ عیسائیوں میں شراب نوشی عام ہے۔ 

LOADING...

سُنیتا نے والدین کو بتائے بغیر عیسائیت کو اپنالیا اور آج بھی وہ ہر ہفتے چرچ جاتی ہے۔ سُنیتا مندروں کے علاوہ درگاہوں پر بھی جاتی ہے۔سُنیتا بھی کسی زمانے میں اسٹیج پرفارمر تھی اور وہ ڈانس کی ماہر ہے۔ گووندا کے ساتھ تھوڑے بہت اختلافات کے باوجود سُنیتا نے بہت اچھی اور خوش گوار ازواجی زندگی گزاری ہے۔ سُنیتا نے ٹی وی کے کئی شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی ہے اور کُھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ یہ شوز بہت مقبول رہے ہیں۔ سُنیتا اور گووندا کی جوڑی اب بھی بہت حد تک مثالی کہلاتی ہے۔ اُن کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔




اشتہار


اشتہار