پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد

Ban on uploading videos in police uniform on social media
پنجاب پولیس کے ٹک ٹاکرز کے لیے بری خبر، پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق  ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کی ہدایات پر یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

LOADING...

یاد رہے کہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی تھی،اس پابندی کا مقصد پولیس فورس کی پیشہ ورانہ ساکھ کو برقرار رکھنا اور سوشل میڈیا پر غیر مناسب مواد کی روک تھام کرنا ہے۔





اشتہار


اشتہار