سعودی عرب کو تقریباً 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے، رانا مشہود

Saudi Arabia needs about 300,000 drivers, Rana said
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے ایک تقریب کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی ورکروں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو تقریباً 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے، اور پاکستانی مزدوروں کو اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی زبان اور رویوں میں بہتری لانا ہوگی۔

LOADING...

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی شکایت کی ہے کہ پاکستانی ورکرز موبائلز پرلگے رہتے ہیں، بیرون ملک اپنے رویوں سے اچھے ورکرز بنیں۔رانا مشہود نے کہا بیورو آف امیگریشن کے مطابق ماہانہ 3 لاکھ نئی نوکریاں نکل رہی ہیں۔ جاپان تھائی لینڈ ویتنام سے سیاح پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس ہزاروں سال پرانی سویلائزشن موجود ہے۔ ہم بدھ اور سکھ ٹورازم پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بلوچستان کی خوبصورتی کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بلوچستان کی خوبصورتی کو بھی پروموٹ کرنا چاہیے۔ رانا مشہود نے کہا وزیراعظم یوتھ پورٹل لازمی دیکھیں، ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ پورٹل بنا رہے ہیں۔




اشتہار


اشتہار