ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل

23 years since the 9/11 attacks on the World Trade Center
نیویارک: آج 11 ستمبر کو نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کو 23 سال بیت گئے ہیں۔ اس دن امریکہ کے شہر نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 2مسافر طیاروں سے حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن گئے تھے۔ اس کے علاوہ پینٹاگون اور پنسلوینیا میں بھی اسی طرح کے حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملے تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو  23 سال مکمل

LOADING...

11 ستمبر 2001 کا دن دنیا کے لیے ایک سیاہ دن تھا۔ اس دن ہونے والے حملوں نے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ان حملوں نے دنیا کے سیاسی، معاشی اور سماجی منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا۔ان حملوں کے بعد امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کے خلاف جنگ شروع کر دی تھی۔ اس جنگ میں امریکہ نے پاکستان سے بھرپور تعاون حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے افغانستان میں امریکی فوج کو رسد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔نائن الیون کے حملوں کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی بن گیا تھا۔ 




اشتہار


اشتہار