ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے کوئلے کی کان میں کان کنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تاحال 19 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث کان میں اب بھی 30 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔