حکومت کا عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

The government announced a public holiday on September 17 on the occasion of Eid Milad-ul-Nabi
حکومت پاکستان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ۖ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

LOADING...

واضح رہے کہ 2 روز قبل ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا۔اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔علاوہ ازیں، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر جاری رہے، اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاندکی رویت سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔بعد ازاں، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔



اشتہار


اشتہار