محکمہ ریلوے میں ریشنلائزیشن پالیسی جاری،جس کے مطابق گریڈ 1سے گریڈ 16 تک کی مزید اسامیاں ختم کردی گئیں۔ وزارت ریلوے نے کمرشل، مغلپورہ ورکشاپ، سلیپر فیکٹری، کیرج فیکٹری، برج ورکشاپ، لوکوموٹو فیکٹری، والٹن اکیڈمی میں گریڈ 16 تک کی اسامیاں ختم کردیں۔
ریلوے کی مختلف ورکشاپس، والٹن اکیڈمی اور شعبہ کمرشل کی کل 5ہزار 436 اسامیاں ختم کردی گئیں، ریلوے ہیڈکوارٹر نے اسامیوں کے خاتمے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ریلوے شعبہ کمرشل کے 1ہزار 967 اسامیاں، ورکشاپ ڈویژن کی 2ہزار 636 اسامیاں ،ریلوے کیرج فیکٹری کی 369اسامیاں اور سلیپر فیکٹری کی 103 اسامیاں ختم کردی گئیں۔اس کے علاوہ ریلوے برج ورکشاپ 157اسامیاں، ریلوے لوکو موٹو فیکٹری کی 182 اسامیاں اور والٹن اکیڈمی کی 22اسامیاں ختم کردی گئیں۔