مجھے قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے ، سعودی ولی عہد

There may be an assassination attempt on me, Saudi Crown Prince
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے جس کے حوالے سے انہوں نے امریکی حکام کو بتا دیا ہے۔پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان  نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا کہ انھوں نے سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے۔

LOADING...

انھوں نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنھیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ولی عہد نے امریکی ارکان کانگریس کو بتایا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ کسی امکانی معاہدے میں فلسطینی ریاست تک پہنچنے کا حقیقی راستہ بھی شامل ہو۔




اشتہار


اشتہار