ڈونلڈ ٹرمپ کی بانی فیس بک کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی

Donald Trump threatens to jail Facebook founder
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کتاب “سیو امریکہ” اگلے ہفتے شائع ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ہم فیس بک بانی مارک زکر برگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس بار بانی فیس بک نے کوئی غیرقانونی کام کیا تو انہیں اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں گزارنی پڑے گی۔

LOADING...

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کی وجہ سے 2020 میں جوبائیڈن کو فتح ہوئی۔فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہو گی۔



اشتہار


اشتہار