سب سے بڑا بینگن اگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

A new world record has been set for growing the largest eggplant
امریکا میں ایک سبزیوں کے شوقین شخص نے 8.33 پاؤنڈ وزنی بینگن اُگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ڈیوس کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والےشخص ڈیو بینیٹ نے اپنے بینگن کی جانچ آئیووا ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اینڈ لینڈ سٹیورڈشپ کے آئیووا ویٹ اینڈ میژرز بیورو کے انسپکٹر ایوان ہینکنز سے کروائی ۔

LOADING...

ہینکنز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 8.33 پاؤنڈ کا بینگن دنیا کا سب سے بڑا بینگن ہے جو اب تک اُگایاگیا ہے، ڈیو بینیٹ کا کہنا تھا کہ میں پانچ سالوں سے بینگن اُگا رہا ہوں، دو سال پہلے میں نے 5.6 پاؤنڈ کا بینگن اُگایا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گینز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں یہ آگاہ کرنےکیلئے رابطہ کیا کہ ریکارڈ کیلئے انکی درخواست منظور کر لی گئی ہے،7.21 پاؤنڈ کا پچھلا ریکارڈ انگلینڈ میں 2022 میں بنایا گیا تھا۔

اشتہار


اشتہار