بیٹی کی آخری رسومات پر خاتون کی تیاری پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

Social media users were in a firestorm over the woman's preparation for her daughter's last rites
امریکا میں ایک خاتون کی جانب سے مردہ بیٹی کی آخری رسومات کی تیاری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے، خاتون کے اس عمل پر لوگوں نے حیرانگی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ تفصیلات  کے مطابق کریسا وِڈر نامی امریکی خاتون نے اپنے بچی کی آخری رسومات کیلئے  باقاعدہ پورا تیار ہو کر خود کو فلمایا اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ 

LOADING...

بیٹی کی موت پر غم منانے کے بجائے مسکرا کر اور جھومتے ہوئے ویڈیو شئیر کرنے والی خاتون نے اپنی شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ"اپنی بیٹی کی آخری رسومات کیلئے  تیار ہو رہی ہوں جہاں میں کبھی اپنی شادی کیلئے تیار ہوئی تھی، اپنی بیٹی کا جشن منانے کیلئے اس سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی." ویڈیو میں خاتون کی عروسی جوڑے میں تیار ہوئی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

خاتون کی متنازعہ ویڈیو پر 12 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں, مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی مقبول ہوئی جس پر لوگوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔  کریسا وِڈر نے ایک اور  تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں اپنی بیٹی کی تصویر پر پھول لگاتے دیکھا جا سکتا ہے،انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "  میں ہمیشہ اس سے جڑی رہوں گی،جب میں اپنی بچی کے بارے میں سوچتی ہوں تو میں مسکرا نہیں سکتی۔" انہوں نے اپنی بیٹی کا نام " کینیڈی کلیئر" لیتے ہوئے کہا کہ  مجھے ماں بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ آپ تھی۔" 

  کریسا وِڈز کی اس پوسٹ پر  جہاں بہت سے لوگوں نے خاتون پر تنقید کی تو کچھ نے ان کی حمایت میں ہمدردی بھرے بھی تبصرے کیے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار