قطر سے نیپال جانے والے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

The plane from Qatar to Nepal made an emergency landing in Karachi
قطر سے نیپال جانے والے طیارے کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی پر لینڈنگ کروا دی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ کیو آر 652 میں سوار مسافر کی پاکستان کی فضائی حدود میں طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اورایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔ 

LOADING...

پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا آٹھ بجے جناح ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی  جس کے بعد میڈیکل ٹیم  نے مسافر کاطبی معائنہ کیا۔



اشتہار


اشتہار