ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دوروف فرانس میں گرفتار

Telegram founder and CEO Pavel Durov arrested in France
پیغام رسانی سے متعلق اہم بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام  کے بانی اور سی ای او پاول دوروف کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دوروف آذربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کر لیا۔روس اور فرانس کی شہریت رکھنے والے پاول دوروف پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

LOADING...

خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیلی گرام کے سی ای او پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاول دورو پر دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور چوری شدہ چیزیں لینے کا بھی الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاول دوروف روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے2014  میں روس چھوڑ دیا تھا۔ ٹیلی گرام روس اور یوکرین میں خاص طور پر مقبول ہے۔



اشتہار


اشتہار